ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی نے ایکزٹ پول کو مستردکیا، کانگریس پرجوش، کہا، موسم بدلنے والا ہے

بی جے پی نے ایکزٹ پول کو مستردکیا، کانگریس پرجوش، کہا، موسم بدلنے والا ہے

Sat, 08 Dec 2018 21:00:03    S.O. News Service

نئی دہلی8دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ایکزٹ پول کے نتائج سے پرجوش کانگریس نے کہا ہے کہ آنے والے 11 تاریخ کو موسم بدلنے والاہے۔کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے ایگزٹ پول کے نتائج آنے کے بعد رابرٹ واڈرا کی کمپنیوں سے وابستہ لوگوں کے ٹھکانوں پرای ڈی کے چھاپے کو لے کر نشانہ لگایا، انہوں نے کہاہے کہ حکام کو سمجھنا چاہیے کہ وقت مختلف ہوتا ہے، موسم بدلتا ہے۔ 11 کو موسم بدلنے والا ہے اور پھر اگلے سال بدلنے والاہے۔ تین ہندی بولنے والے علاقوں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو جھٹکا لگتانظر آرہا ہے۔اے بی پی نیوز کے ایگزٹ پول کے مطابق، مدھیہ پردیش اور راجستھان کا اقتدار بی جے پی کے ہاتھوں سے نکل سکتا ہے۔کانگریس ایگزٹ پول کے نتائج سے جوش میں ہے، تو وہیں حکمران بی جے پی نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11 دسمبر کے نتائج کا انتظارہے ۔وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈرپرکاش جاوڈیکر نے کہاہے کہ میں ابھی کوئی جواب نہیں دوں گا کیونکہ نتیجے 11 دسمبر کو آئیں گے۔ہمیں نتائج کا انتظار کرناچاہیے۔کئی بار ایسا ہوا ہے جب ایگزٹ پول کے نتائج پلٹ گئے ہیں۔وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ایگزٹ پول کے نتائج پر کہا کہ میں سب سے بڑا سرویئر ہوں، عوام کے درمیان رہتا ہوں اور ہم صوبے میں مکمل اکثریت سے بی جے پی کی حکومت بنائیں گے۔ وزیر مملکت پاٹھک نے بھی سروے کے دعووں کے برعکس حکومت بنانے کا دعویٰ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 135 سے 140 سیٹ جیت جائیں گے۔سیاسی بن باس جھیل رہی کانگریس ایگزٹ پول کے نتائج سے خوش ہے۔مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے کہا کہ کانگریس پارٹی صوبے میں 140 سے زائد نشستیں جیتے گی۔تمام سروے اس کی تصدیق کرتے ہیں۔راجستھان کانگریس کے صدر سچن پائلٹ نے بھی ایگزٹ پول کوصحیح ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یہ بہت آسانی سے دیکھ سکتے ہیں کہ بی جے پی ان تمام پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات میں بیک فٹ پر ہے اور کانگریس ایک آپشن دے جس کے زیادہ تر لوگ حامی ہیں۔ ان ایگزٹ پول سے یہی نتیجہ نکل رہے ہیں۔اگرچہ سروے نے دونوں ہی ریاستوں میں تبدیلی کے اشارے دیئے ہیں۔مدھیہ پردیش میں اے بی پی نیوز لوک نیتئی سی ایس ڈی ایس ایگزٹ پول کے مطابق، کانگریس 126 سیٹوں پر جیت درج کرکے اکثریت حاصل کر سکتی ہے۔ بی جے پی کو یہاں 94 سیٹیں ملنے کے آثارہیں۔باقی کے بچے 10 سیٹ دوسرے کے اکاؤنٹ میں جانے کی توقع ہے ۔راجستھان کی بات کریں تو یہاں بی جے پی کے ہاتھوں سے اقتدار جاتاہوا دکھائی دے رہا ہے۔


Share: